Prof. Syed Mujahid Sajjad

آج تھی میرے مقدر میں عجب ساعت دید

مجید امجد

کلیاتِ مجید امجد

Published 14 October 2026

آج تھی میرے مقدر میں عجب ساعت دید

آج جب میری نگاہوں نے پکارا تجھ کو

میری تشنہ نگاہوں کی صدا

کوئی بھی سن نہ سکا

صرف اک تیرے ہی دل تک یہ صدا

جاگتی دنیا کے کہرام سے چپ چاپ گزر کر پہنچی

صرف اک تو نے پلٹ کر مری جانب دیکھا

مجھے تو نے تجھے میں نے دیکھا

آج تھی میری نگاہوں کے مقدر میں عجب ساعت دید

کیا خبر پھر تو پلٹ کر مری جانب کبھی دیکھے کہ نہ دیکھے لیکن

ایک عمر اب میں یوں ہی اپنی طرف دیکھتے دیکھوں گا تجھے

About Majeed Amjad (مجید امجد)

مجید امجد (1914 – 1974) پاکستان کے اردو شاعر تھے اور جدید اردو نظم کے اہم ترین ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔

Read all poetry by Majeed Amjad

More Urdu poetry by Majeed Amjad