بادل گرجا گرے سنہری پردے دلوں دریچوں پر
کلیاتِ مجید امجد
Published 14 October 2026
بادل گرجا گرے سنہری پردے دلوں دریچوں پر
بند ہوئے دو گول پپوٹے چونچ میں دب گئی گرم زبان
چھری چلی حلقوم پہ تڑپا تپتے توے پہ تڑختا ماس
سج گئے میز پہ مے کے پیالے بٹ گیا طشتوں میں پکوان
چھت پر بارش نیچے اجلے کالر گدلی انتڑیاں
ہنستے مکھ ڈکراتی قدریں بھوکی مایا کے سب مان
باہر ٹھنڈی رات کا گہرا کیچڑ درد بھرے آدرش
چلو یہاں سے ہمیں پکارے ننگی سوچوں کا رتھ بان
About Majeed Amjad (مجید امجد)
مجید امجد (1914 – 1974) پاکستان کے اردو شاعر تھے اور جدید اردو نظم کے اہم ترین ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔