Prof. Syed Mujahid Sajjad

نہ چھیڑ اے دل جوانی کی کہانی

مجید امجد

کلیاتِ مجید امجد

Published 14 October 2026

نہ چھیڑ اے دل جوانی کی کہانی

کسی کی دل ستانی کی کہانی

وہ سوز زندگی افروز کا ذکر

وہ درد جاودانی کی کہانی

وہ دکھ کی جاگتی راتوں کا قصہ

وہ اشکوں کی روانی کی کہانی

بہاریں مستیوں کی داستانیں

خماریں سرگرانی کی کہانی

مسرت آشنا غم کا فسانہ

غم آگیں شادمانی کی کہانی

وہ ہونٹوں سے لگے جاموں کا قصہ

وہ آتش موج پانی کی کہانی

مری آنکھوں میں آنسو جھوم آئے

نہ چھیڑ اے دل جوانی کی کہانی

About Majeed Amjad (مجید امجد)

مجید امجد (1914 – 1974) پاکستان کے اردو شاعر تھے اور جدید اردو نظم کے اہم ترین ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔

Read all poetry by Majeed Amjad

More Urdu poetry by Majeed Amjad