Prof. Syed Mujahid Sajjad

رہ جنوں میں خدا کا حوالہ کیا کرتا

ناصر کاظمی

کلیاتِ ناصر کاظمی

Published 15 October 2026

رہ جنوں میں خدا کا حوالہ کیا کرتا

یہ خضر رنج سفر کا ازالہ کیا کرتا

گزارنی تھی ترے ہجر کی پہاڑ سی رات

میں تار ریشم و زر کا دوشالہ کیا کرتا

نہ شغل خارا تراشی نہ کاروبار جنوں

میں کوہ و دشت میں فریاد و نالہ کیا کرتا

حکایت غم دنیا کو چاہئے دفتر

ورق ورق مرے دل کا رسالہ کیا کرتا

میں تشنہ کام ترے میکدے سے لوٹ آیا

کسی کے نام کا لے کر پیالہ کیا کرتا

About Nasir Kazmi (ناصر کاظمی)

ناصر کاظمی (1925 – 1972) پاکستان کے اردو شاعر تھے جو انبالہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد لاہور آ بسے۔ وہ ریڈیو پاکستان لاہور میں ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ ان کا پہلا مجموعہ 'برگِ نے' (1952) تھا۔ اس کے علاوہ 'دیوان'، 'پہلی بارش' اور نظموں کا مجموعہ 'نشاطِ خواب' انہیں وابستہ ہے۔

Read all poetry by Nasir Kazmi

More Urdu poetry by Nasir Kazmi