Prof. Syed Mujahid Sajjad

گرد نے خیمہ تان لیا تھا

ناصر کاظمی

کلیاتِ ناصر کاظمی

Published 15 October 2026

گرد نے خیمہ تان لیا تھا

دھوپ کا شیشہ دھندلا سا تھا

نکہت و نور کو رخصت کرنے

بادل دور تلک آیا تھا

گئے دنوں کی خوشبو پا کر

میں دوبارہ جی اٹھا تھا

سوتی جاگتی گڑیا بن کر

تیرا عکس مجھے تکتا تھا

وقت کا ٹھاٹھیں مارتا ساگر

ایک ہی پل میں سمٹ گیا تھا

جنگل دریا کھیت کے ٹکڑے

یاد نہیں اب آگے کیا تھا

نیل گگن سے ایک پرندہ

پیلی دھرتی پر اترا تھا

About Nasir Kazmi (ناصر کاظمی)

ناصر کاظمی (1925 – 1972) پاکستان کے اردو شاعر تھے جو انبالہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد لاہور آ بسے۔ وہ ریڈیو پاکستان لاہور میں ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ ان کا پہلا مجموعہ 'برگِ نے' (1952) تھا۔ اس کے علاوہ 'دیوان'، 'پہلی بارش' اور نظموں کا مجموعہ 'نشاطِ خواب' انہیں وابستہ ہے۔

Read all poetry by Nasir Kazmi

More Urdu poetry by Nasir Kazmi