اے غزال شب
کلیاتِ راشد
Published 14 October 2026
اے غزال شب
تری پیاس کیسے بجھاؤں میں
کہ دکھاؤں میں وہ سراب جو مری جاں میں ہے
وہ سراب ساحر خوف ہے
جو سحر سے شام کے رہگزر
میں فریب رہرو سادہ ہے
وہ سراب زادہ سراب گر کہ ہزار صورت نو بہ نو
میں قدم قدم پہ ستادہ ہے
وہ جو غالب و ہمہ گیر دشت گماں میں ہے
مرے دل میں جیسے یقین بن کے سما گیا
مرے ہست و بود پہ چھا گیا
اے غزال شب
اسی فتنہ کار سے چھپ گئے
مرے دیر و زود بھی خواب میں
مرے نزد و دور حجاب میں
وہ حجاب کیسے اٹھاؤں میں جو کشیدہ قالب دل میں ہے
کہ میں دیکھ پاؤں درون جاں
جہاں خوف و غم کا نشاں نہیں
جہاں یہ سراب رواں نہیں
اے غزال شب
About N. M. Rashid (ن م راشد)
ن م راشد (1910 – 1975) جدید اردو نظم کے اہم شاعر تھے۔ ماں کی یاد، حسنِ کوثر اور لامسہ ان کے مجموعے ہیں اور وہ آزاد نظم کے نمایاں ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔
More Urdu poetry by N. M. Rashid
- رات میں خواب بھی تھے (Poem)
- زمستاں کی اس شام (Poem)
- آ لگی ہے ریت دیواروں کے ساتھ (Poem)
- بیٹھا ہوا ہوں صبح سے لارنس باغ میں (Poem)