تري نگاہ ميں ہے معجزات کي دنيا
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
تري نگاہ ميں ہے معجزات کي دنيا
مري نگاہ ميں ہے حادثات کي دنيا
تخيلات کي دنيا غريب ہے، ليکن
غريب تر ہے حيات و ممات کي دنيا
عجب نہيں کہ بدل دے اسے نگاہ تري
بلا رہي ہے تجھے ممکنات کي دنيا
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔