سورج بنتا ہے تار زر سے
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
سورج بنتا ہے تار زر سے
دنيا کے ليے ردائے نوري
عالم ہے خموش و مست گويا
ہر شے کو نصيب ہے حضوري
دريا ، کہسار ، چاند تارے
کيا جانيں فراق و ناصبوري
شاياں ہے مجھے غم جدائي
يہ خاک ہے محرم جدائي
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔