بيچاری کئی روز سے دم توڑ رہی ہے
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
بيچاری کئی روز سے دم توڑ رہی ہے
ڈر ہے خبر بد نہ مرے منہ سے نکل جائے
تقدير تو مبرم نظر آتی ہے وليکن
پيران کليسا کی دعا يہ ہے کہ ٹل جائے
ممکن ہے کہ يہ داشتۂ پيرک افرنگ
ابليس کے تعويذ سے کچھ روز سنبھل جائے
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔