شعر سے روشن ہے جان جبرئيل و اہرمن
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
شعر سے روشن ہے جان جبرئيل و اہرمن
رقص و موسيقي سے ہے سوز و سرور انجمن
فاش يوں کرتا ہے اک چيني حکيم اسرار فن
شعر گويا روح موسيقي ہے ، رقص اس کا بدن
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔