جہاں اگرچہ دگر گوں ہے ، قم باذن اللہ
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
جہاں اگرچہ دگر گوں ہے ، قم باذن اللہ
وہي زميں ، وہي گردوں ہے ، قم باذن اللہ
کيا نوائے 'اناالحق' کو آتشيں جس نے
تري رگوں ميں وہي خوں ہے ، قم باذن اللہ
غميں نہ ہو کہ پراگندہ ہے شعور ترا
فرنگيوں کا يہ افسوں ہے ، قم باذن اللہ
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔