Prof. Syed Mujahid Sajjad

ميں نہ عارف ، نہ مجدد، نہ محدث ،نہ فقيہ

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

ميں نہ عارف ، نہ مجدد، نہ محدث ،نہ فقيہ

مجھ کو معلوم نہيں کيا ہے نبوت کا مقام

ہاں، مگر عالم اسلام پہ رکھتا ہوں نظر

فاش ہے مجھ پہ ضمير فلک نيلي فام

عصر حاضر کي شب تار ميں ديکھي ميں نے

يہ حقيقت کہ ہے روشن صفت ماہ تمام

''وہ نبوت ہے مسلماں کے ليے برگ حشيش

جس نبوت ميں نہيں قوت و شوکت کا پيام''

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal