Prof. Syed Mujahid Sajjad

راز ہے ، راز ہے تقدير جہان تگ و تاز

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

راز ہے ، راز ہے تقدير جہان تگ و تاز

جوش کردار سے کھل جاتے ہيں تقدير کے راز

جوش کردار سے شمشير سکندر کا طلوع

کوہ الوند ہوا جس کي حرارت سے گداز

جوش کردار سے تيمور کا سيل ہمہ گير

سيل کے سامنے کيا شے ہے نشيب اور فراز

صف جنگاہ ميں مردان خدا کي تکبير

جوش کردار سے بنتي ہے خدا کي آواز

ہے مگر فرصت کردار نفس يا دو نفس

عوض يک دو نفس قبر کي شب ہائے دراز!

''عاقبت منزل ما وادي خاموشان است

حاليا غلغلہ در گنبد افلاک انداز''!

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal