سخت باريک ہيں امراض امم کے اسباب
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
سخت باريک ہيں امراض امم کے اسباب
کھول کر کہيے تو کرتا ہے بياں کوتاہي
دين شيري ميں غلاموں کے امام اور شيوخ
ديکھتے ہيں فقط اک فلسفہ روباہي
ہو اگر قوت فرعون کي در پردہ مريد
قوم کے حق ميں ہے لعنت وہ کليم اللہي
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔