Prof. Syed Mujahid Sajjad

اگرچہ زر بھي جہاں ميں ہے قاضي الحاجات

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

اگرچہ زر بھي جہاں ميں ہے قاضي الحاجات

جو فقر سے ہے ميسر، تو نگري سے نہيں

اگر جواں ہوں مري قوم کے جسور و غيور

قلندري مري کچھ کم سکندري سے نہيں

سبب کچھ اور ہے، تو جس کو خود سمجھتا ہے

زوال بندہ مومن کا بے زري سے نہيں

اگر جہاں ميں مرا جوہر آشکار ہوا

قلندري سے ہوا ہے، تو نگري سے نہيں

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal