Prof. Syed Mujahid Sajjad

دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز

کر سکتا ہے وہ ذرہ مہ و مہر کو تاراج

مشکل نہيں ياران چمن ! معرکہ باز

پر سوز اگر ہو نفس سينہ دراج

ناوک ہے مسلماں ، ہدف اس کا ہے ثريا

ہے سر سرا پردہ جاں نکتہ معراج

تو معني و النجم ، نہ سمجھا تو عجب کيا

ہے تيرا مد و جزر ابھي چاند کا محتاج

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal