ہزار بار حکيموں نے اس کو سلجھايا
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
ہزار بار حکيموں نے اس کو سلجھايا
مگر يہ مسئلہ زن رہا وہيں کا وہيں
قصور زن کا نہيں ہے کچھ اس خرابي ميں
گواہ اس کي شرافت پہ ہيں مہ و پرويں
فساد کا ہے فرنگي معاشرت ميں ظہور
کہ مرد سادہ ہے بيچارہ زن شناس نہيں
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔