Prof. Syed Mujahid Sajjad

عصر حاضر ملک الموت ہے تيرا ، جس نے

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

عصر حاضر ملک الموت ہے تيرا ، جس نے

قبض کي روح تري دے کے تجھے فکر معاش

دل لرزتا ہے حريفانہ کشاکش سے ترا

زندگي موت ہے، کھو ديتي ہے جب ذوق خراش

اس جنوں سے تجھے تعليم نے بيگانہ کيا

جو يہ کہتا تھا خرد سے کہ بہانے نہ تراش

فيض فطرت نے تجھے ديدہ شاہيں بخشا

جس ميں رکھ دي ہے غلامي نے نگاہ خفاش

مدرسے نے تري آنکھوں سے چھپايا جن کو

خلوت کوہ و بياباں ميں وہ اسرار ہيں فاش

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal