Prof. Syed Mujahid Sajjad

نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمان غيور

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمان غيور

موت کيا شے ہے، فقط عالم معني کا سفر

ان شہيدوں کي ديت اہل کليسا سے نہ مانگ

قدر و قيمت ميں ہے خوں جن کا حرم سے بڑھ کر

آہ! اے مرد مسلماں تجھے کيا ياد نہيں

حرف 'لا تدع مع اللہ الھاً آخر'

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal