وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم
کيا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا نديم
زمانہ ايک ، حيات ايک ، کائنات بھي ايک
دليل کم نظري، قصہء جديد و قديم
چمن ميں تربيت غنچہ ہو نہيں سکتي
نہيں ہے قطرہ شبنم اگر شريک نسيم
وہ علم، کم بصري جس ميں ہمکنار نہيں
تجليات کليم و مشاہدات حکيم!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔