Prof. Syed Mujahid Sajjad

ہو بندۂ آزاد اگر صاحب الہام

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

ہو بندۂ آزاد اگر صاحب الہام

ہے اس کی نگہ فکر و عمل کے لیے مہمیز!

اس کے نفس گرم کی تاثیر ہے ایسی

ہوجاتی ہے خاک چمنستان شرر آمیز!

شاہیں کی ادا ہوتی ہے بلبل میں نمودار

کس درجہ بدل جاتے ہیں مرغان سحر خیز!

اس مرد خود آگاہ خدا مست کی صحبت

دیتی ہے گداؤں کو شکوہ جسم و پرویز!

محکوم کے الہام سے اللہ بچائے

غارت گر اقوام ہے وہ صورت چنگیز!

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal