اے ہمايوں! زندگي تيري سراپا سوز تھي
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
اے ہمايوں! زندگي تيري سراپا سوز تھي
تيري چنگاري چراغ انجمن افروز تھي
گرچہ تھا تيرا تن خاکي نزار و دردمند
تھي ستارے کي طرح روشن تري طبع بلند
کس قدر بے باک دل اس ناتواں پيکر ميں تھا
شعلہ گردوں نورد اک مشت خاکستر ميں تھا
موت کي ليکن دل دانا کو کچھ پروا نہيں
شب کي خاموشي ميں جز ہنگامہ فردا نہيں
موت کو سمجھے ہيں غافل اختتام زندگي
ہے يہ شام زندگي، صبح دوام زندگي
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔