غدار وطن اس کو بتاتے ہيں برہمن
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
غدار وطن اس کو بتاتے ہيں برہمن
انگريز سمجھتا ہے مسلماں کو گداگر
پنجاب کے ارباب نبوت کي شريعت
کہتي ہے کہ يہ مومن پارينہ ہے کافر
آوازہ حق اٹھتا ہے کب اور کدھر سے
'مسکيں ولکم ماندہ دريں کشمکش اندر'!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔