زمانہ اب بھي نہيں جس کے سوز سے فارغ
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
زمانہ اب بھي نہيں جس کے سوز سے فارغ
ميں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود ميں ہے
تري دوا نہ جنيوا ميں ہے ، نہ لندن ميں
فرنگ کي رگ جاں پنجہ يہود ميں ہے
سنا ہے ميں نے ، غلامي سے امتوں کي نجات
خودي کي پرورش و لذت نمود ميں ہے
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔