اک فقر سکھاتا ہے صےاد کو نخچيري
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
اک فقر سکھاتا ہے صےاد کو نخچيري
اک فقر سے کھلتے ہيں اسرار جہاں گيري
اک فقر سے قوموں ميں مسکيني و دلگيري
اک فقر سے مٹي ميں خاصيت اکسيري
اک فقر ہے شبےري ، اس فقر ميں ہے ميري
ميراث مسلماني ، سرمايہء شبيري!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔