اے پير حرم! رسم و رہ خانقہي چھوڑ
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
اے پير حرم! رسم و رہ خانقہي چھوڑ
مقصود سمجھ ميري نوائے سحري کا
اللہ رکھے تيرے جوانوں کو سلامت!
دے ان کو سبق خود شکني ، خود نگري کا
تو ان کو سکھا خارا شگافي کے طريقے
مغرب نے سکھايا انھيں فن شيشہ گري کا
دل توڑ گئي ان کا دو صديوں کي غلامي
دارو کوئي سوچ ان کي پريشاں نظري کا
کہہ جاتا ہوں ميں زور جنوں ميں ترے اسرار
مجھ کو بھي صلہ دے مري آشفتہ سري کا!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔