Prof. Syed Mujahid Sajjad

پابندي تقدير کہ پابندي احکام!

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

پابندي تقدير کہ پابندي احکام!

يہ مسئلہ مشکل نہيں اے مرد خرد مند

اک آن ميں سو بار بدل جاتي ہے تقدير

ہے اس کا مقلد ابھي ناخوش ، ابھي خورسند

تقدير کے پابند نباتات و جمادات

مومن فقط احکام الہي کا ہے پابند

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal