Prof. Syed Mujahid Sajjad

سوچا بھي ہے اے مرد مسلماں کبھي تو نے

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

سوچا بھي ہے اے مرد مسلماں کبھي تو نے

کيا چيز ہے فولاد کي شمشير جگردار

اس بيت کا يہ مصرع اول ہے کہ جس ميں

پوشيدہ چلے آتے ہيں توحيد کے اسرار

ہے فکر مجھے مصرع ثاني کي زيادہ

اللہ کرے تجھ کو عطا فقر کي تلوار

قبضے ميں يہ تلوار بھي آجائے تو مومن

يا خالد جانباز ہے يا حيدر کرار

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal