تیرے سِوا یہ کسی کا مقام ہے ہی نہیں
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
تیرے سِوا یہ کسی کا مقام ہے ہی نہیں کہ میکدے میں کوئی اور جام ہے ہی نہیں
خدا کا شُکر ہے بازار میں محبت کا سوائے جاں کے کوئی اور دام ہے ہی نہیں
ترے سِوا مری آنکھوں کو روشنی دینا کسی کے پاس بھی ایسا نظام ہے ہی نہیں
کہیں یہ کُن کا تسلسل کہیں اجل کا نظام فنا کے شہر میں نقشِ دوام ہے ہی نہیں
جمالِ یار میں شوقِ جمالِ یار تو ہے کلامِ یار میں حُسنِ کلام ہے ہی نہیں
جو اس نے بھیجا ہے میں صاف صاف کہتا ہوں کہ کائنات میں ایسا سلام ہے ہی نہیں
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)