Prof. Syed Mujahid Sajjad

یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں

دلوں کو بے زباں بیٹی کے آنسو کاٹ دیتے ہیں

یہ شاعر بزم میں تو ظلم کی تردید کرتے ہیں مگر دربار میں یہ جا کر موضوع کاٹ دیتے ہیں

کوئی دریا سے پانی لے کے آتا ہو تو رستے میں کمین گاہوں میں چھپ کر لوگ بازو کاٹ دیتے ہیں

کوئی پوچھے جو ان سے کیا پڑھیں گے آپ کے بچے تو یہ فہرست سے چپ چاپ اردو کاٹ دیتے ہیں

عدالت میں ہمارے منصفوں کا حال ایسا ہے یہ دنیا کی محبت میں ترازو کاٹ دیتے ہیں

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad