Prof. Syed Mujahid Sajjad

سلام بحضور امام عالی مقام علیہ السلام

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

کاش میں کربل میں ہوتا یا حسین ابنِ علیؑ خاکِ مقتل پر تڑپتا یا حسین ابنِ علیؑ

میں مدینے سے نکلتا جانبِ کرب و بلا آپ کے ہمراہ چلتا یا حسین ابنِ علیؑ

جب چراغِ شب بجھاتے آپ کربل میں تو میں امتحانِ عشق دیتا یا حسین ابنِ علیؑ

میرے لاشے پر بھی آتے آپ دشتِ پیاس میں وقتِ آخر میں یہ کہتا یا حسین ابنِ علی

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad