Prof. Syed Mujahid Sajjad

صحرا ہے اور ہم ہیں شجر کی تلاش میں

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

صحرا ہے اور ہم ہیں شجر کی تلاش میں اور دل میں اک دعا ہےاثر کی تلاش میں

میں نے تو اس کو صرف دکھایا تھا آئنہ خنجر بکف ہے وہ مرے سر کی تلاش میں

منزل کی جستجو میں زمانے گزر گئے گھر سے چلا تھا میں ترے گھر کی تلاش میں

صورت گری کے حسن سے آباد ہے جہاں نکلا ہے شوق اس کے ہنر کی تلاش میں

اس ابتلاء کے دورِ قیامت میں دوستو انسان ہے سکوں کے نگر کی تلاش میں

مشکل میں غم گسار بھی کیسے دکھائی دیں آنکھوں پہ خواہشات کے پردے دکھائی دیں

اے خاکِ ارض پاک یہ سورج کی روشنی تجھ پر پڑے تو خون کے دھبے دکھائی دیں

احساسِ احترامِ بشر پر لکھیں کتاب اور در بدر غریب کے بچے دکھائی دیں

اب انتظارِ نورِ سحر کیوں نہیں رہا کیوں ذوقِ چشمِ یار پہ پردے دکھائی دیں

کس درجہ ہم یقین کی دولت سے دور ہیں رستہ نظر نہ آئے تو رستے دکھائی دیں

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad