Prof. Syed Mujahid Sajjad

نہیں، میرا نہیں یہ گھر، نہیں یہ گھر نہیں میرا

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

نہیں، میرا نہیں یہ گھر، نہیں یہ گھر نہیں میرا بڑا خوش رنگ منظر ہے، مگر منظر نہیں میرا

مری بستی نہیں میری، مری ہستی نہیں میری مِری یہ جاں کسی کی ہے، میرا پیکر نہیں میرا

مجھے سونے کی خواہش ہے، سحر سونے نہیں دیتی یہ روز و شب نہیں میرے، مِرا بستر نہیں میرا

مسافر ہوں مگر منزل کا رستہ بھول بیٹھا ہوں یہاں مٹی، یہاں کنکر، یہاں پتھر نہیں میرا

مجاہدؔ جو کسی کم ظرف کے ہاتھوں سے ملتا ہو بلا کی پیاس میں بھی وہ بھرا ساغر نہیں میرا

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad