نبیلہ صدف کے لیے
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
جشن ِنو روز کی ساعتیں مل گئیں شکر ربِ جہاں شکریہ اے صدف تو ملی تو سبھی خواہشیں مل گئیں شکر رب ِجہاں شکریہ اے صدف
رنگ بکھرے تو رنگوں میں رنگ آشنا اپنی رنگین دنیا سجاتے رہے میری دنیا کو بھی رونقیں مل گئیں شکر رب ِجہاں شکریہ اے صدف
شمعِ خورشید میں رونقیں چار سو،تو مِری جستجو، تو مِری آرزو میری تنہائی کو محفلیں مل گئیں شکر رب ِجہاں شکریہ اے صدف
دشتِ عالم بصد شوق پھیلا رہے ، میرے دل میں تمہارا اجالا رہے سرپھری زندگی کو حدیں مل گئیں شکر رب ِجہاں شکریہ اے صدف
تو رخِ ماہِ پرنور ہے اے صدف ہر مصیبت رہے تجھ سے دور اے صدف اس چمن کو تری چاہتیں مل گئیں، شکر رب ِجہاں شکریہ اے صدف
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)