دل جب سے ہے خاکِ رہ قنبر کے برابر
Published 9 October 2026
دل جب سے ہے خاکِ رہ قنبر کے برابر
میں خود کو سمجھتا ہوں سکندر کے برابر
سر نقشِ کفِ پائے ابُوذرؔ پہ ہے جب سے
دنیا ہے مرے پاؤں کی ٹھوکر کے برابر
مشکل ہے، کوئی رُتبہء حیدرؑ کو سمجھ لے
ممکن نہیں قطرہ ہو سمندر کے برابر
صد شکر مری تشنہ لبی یاد ہے جس کو
بیٹھا ہے وہی ساقئ کوثر کے برابر
نِسبت نہ دو خورشید کو رخسارِ علیؑ سے
کنکر کو نہ لاؤ، رُخِ گوہر کے برابر
شبّیرؑ کے ہاتھوں پہ تو اصغرؑ تھا وہ لیکن
نِکلا سرِ میداں علی اکبرؑ کے برابر
محسؔن کو نہیں خوفِ ”نکیرین “ لَحد میں
کون آئے گا مولاؑ، ترے نوکر کے برابر
About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)
محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔
More Urdu poetry by Mohsin Naqvi
- اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر (Ghazal)
- یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی (Ghazal)
- اتنی مدت بعد ملے ہو (Ghazal)
- ذکر شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی (Ghazal)