Prof. Syed Mujahid Sajjad

میں کل تنہا تھا خلقت سو رہی تھی

Mohsin Naqvi

Published 10 October 2026

میں کل تنہا تھا خلقت سو رہی تھی مجھے خود سے بھی وحشت ہو رہی تھی

اسے جکڑا ہوا تھا زندگی نے سرہانے موت بیٹھی رو رہی تھی

کھلا مجھ پر کہ میری خوش نصیبی مرے رستے میں کانٹے بو رہی تھی

مجھے بھی نارسائی کا ثمر دے مجھے تیری تمنا جو رہی تھی

مرا قاتل مرے اندر چھپا تھا مگر بد نام خلقت ہو رہی تھی

بغاوت کر کے خود اپنے لہو سے غلامی داغ اپنے دھو رہی تھی

لبوں پر تھا سکوت مرگ لیکن مرے دل میں قیامت سو رہی تھی

بجز موج فنا دنیا میں محسنؔ ہماری جستجو کس کو رہی تھی

About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)

محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

Read all poetry by Mohsin Naqvi

More Urdu poetry by Mohsin Naqvi