معرکہ اب کے ہوا بھی تو پھر ایسا ہوگا
Published 10 October 2026
معرکہ اب کے ہوا بھی تو پھر ایسا ہوگا تیرے دریا پہ مری پیاس کا پہرہ ہوگا
اس کی آنکھیں ترے چہرے پہ بہت بولتی ہیں اس نے پلکوں سے ترا جسم تراشا ہوگا
کتنے جگنو اسی خواہش میں مرے ساتھ چلے کوئی رستہ ترے گھر کو بھی تو جاتا ہوگا
میں بھی اپنے کو بھلائے ہوئے پھرتا ہوں بہت آئنہ اس نے بھی کچھ روز نہ دیکھا ہوگا
رات جل تھل مری آنکھوں میں اتر آیا تھا صورت ابر کوئی ٹوٹ کے برسا ہوگا
یہ مسیحائی اسے بھول گئی ہے محسنؔ یا پھر ایسا ہے مرا زخم ہی گہرا ہوگا
About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)
محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔
More Urdu poetry by Mohsin Naqvi
- اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر (Ghazal)
- یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی (Ghazal)
- اتنی مدت بعد ملے ہو (Ghazal)
- ذکر شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی (Ghazal)