Prof. Syed Mujahid Sajjad

کبھی سچ لکھو تو مانوں، کبھی سچ کہو تو مانوں

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

کبھی سچ لکھو تو مانوں، کبھی سچ کہو تو مانوں یہ یہاں کی زندگی ہے، یہاں خوش رہو تو مانوں

جو حسینؑ نے سہے تھے، بڑے ظلم و جور ان کے اسی راستے پہ چل کر، کبھی تم سہو تو مانوں

میں ہنسا تھا جس طرح سے، وہ مجھے پتا ہے پیارے بڑی بے سکوں فضا ہے، یہاں تم ہنسو تو مانوں

یہ مرے چمن کی مٹی، جو لہو اگل رہی ہے یہاں قافلوں کے ہمدم، جو سفر کرو تو مانوں

کوئی تھک کے سو گیا ہے، کوئی گھر میں چھپ گیا ہے شبِ قرب میں مجاہدؔ، جو نکل سکو تو مانوں

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad