غم ہے بے ماجرا کئی دن سے
گمان
Published 12 October 2026
غم ہے بے ماجرا کئی دن سے
جی نہیں لگ رہا کئی دن سے
بے شمیم و ملال و حیراں ہے
خیمہ گاہ صبا کئی دن سے
دل محلے کی اس گلی میں بھلا
کیوں نہیں گل مچا کئی دن سے
وہ جو خوشبو ہے اس کے قاصد کو
میں نہیں مل سکا کئی دن سے
اس سے بھی اور اپنے آپ سے بھی
ہم ہیں بے واسطہ کئی دن سے
About Jaun Elia (جون ایلیا)
جون ایلیا (1931–2002) اردو کے منفرد شاعر، فلسفی اور عالم تھے۔ وہ ہندوستان کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور بعد میں پاکستان آ گئے۔ شاید، یعنی، گمان اور لیکن ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کا کلام اپنی نرالی شوخی اور گہرے فلسفیانہ انداز کے لیے جانا جاتا ہے۔
More Urdu poetry by Jaun Elia
- عمر گزرے گی امتحان میں کیا (Ghazal)
- نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم (Ghazal)
- حالت حال کے سبب حالت حال ہی گئی (Ghazal)
- کتنے عیش سے رہتے ہوں گے کتنے اتراتے ہوں گے (Ghazal)