Prof. Syed Mujahid Sajjad

یہ کیا کہ پہلے ہی سجدہ کیا، سوال کیا

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

یہ کیا کہ پہلے ہی سجدہ کیا، سوال کیا کہ دِل نے کب کسی قانون کا خیال کیا

جمالِ یار پہ آنکھیں نثار ہوتی ہیں جمالِ یار کو آنکھوں نے بےمثال کیا

جدید دُنیا اُسے کیوں سزا نہیں دیتی کہ جس نے خانہِ دل کو بھی خستہ حال کیا

کسی کی چُوڑیاں بازو سمیٹ لے آیا تمھارے لعل نے تم سے بڑا کمال کیا

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad