Prof. Syed Mujahid Sajjad

یہ اہتمامِ پرسہ و گریہ ترے لیے

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

یہ اہتمامِ پرسہ و گریہ ترے لیے منظر ترے لیے ہے، تماشا ترے لیے

تیری حریمِ ناز میں یہ حرمتِ وفا ہر شخص پھوٹ پھوٹ کے رویا ترے لیے

یہ نالہ و سخن، یہ شبِ بزمِ دوستاں ہر ایک چشمِ تر کا اُجالا ترے لیے

اس شہرِ بے چراغ میں وہ رونقیں کہاں میں نے لکھا ہے آج یہ نوحہ ترے لیے

رکتی ہیں تیری یاد میں یہ دل کی دھڑکنیں کچھ دیر کاش وقت بھی رکتا ترے لیے

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad