Prof. Syed Mujahid Sajjad

ہوا کا لمس جو اپنے کواڑ کھولتا ہے

Mohsin Naqvi

Published 10 October 2026

ہوا کا لمس جو اپنے کواڑ کھولتا ہے تو دیر تک مرے گھر کا سکوت بولتا ہے

ہم ایسے خاک نشیں کیا لبھا سکیں گے اسے وہ اپنا عکس بھی میزان زر میں تولتا ہے

جو ہو سکے تو یہی رات اوڑھ لے تن پر بجھا چراغ اندھیرے میں کیوں ٹٹولتا ہے

اسی سے مانگ لو خیرات اپنے خوابوں کی وہ جاگتی ہوئی آنکھوں میں نیند گھولتا ہے

سنا ہے زلزلے آتے ہیں عرش پر محسنؔ کہ بے گناہ لہو جب سناں پہ بولتا ہے

About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)

محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

Read all poetry by Mohsin Naqvi

More Urdu poetry by Mohsin Naqvi