Prof. Syed Mujahid Sajjad

حمد ِباری تعالیٰ

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

چاند سورج کو اکٹھا نہیں ہونے دیتا یہ تماشا مِرا مولا نہیں ہونے دیتا

جلوہِ حسنِ مجسم میں خدا ملتا ہے سرپھرا نفس بس ایسا نہیں ہونے دیتا

میرے دشمن نے تو ہر موڑ پہ چاہا لیکن میرا مالک مجھے رسوا نہیں ہونے دیتا

دھوپ ہی دھوپ ہے اس دشتِ بلا میں پھر بھی وہ مجاہدؔ مجھے پیاسا نہیں ہونے دیتا

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad