Prof. Syed Mujahid Sajjad

فن میں یہ معجزہ بھی پیدا کر

Mohsin Naqvi

Published 10 October 2026

فن میں یہ معجزہ بھی پیدا کر پتھروں سے بشر تراشا کر

کب سے اپنی تلاش میں گم ہوں اے خدا مجھ کو مجھ پہ افشا کر

اس پہ اب انگلیاں اٹھاتا ہوں جس کو مانگا تھا ہاتھ پھیلا کر

ایک تنہا شجر نے مجھ سے کہا میرے سائے میں روز بیٹھا کر

جل چکا شہر مر چکے باسی اب بجھی راکھ ہی کریدا کر

عمر بھر مجھ پہ برف برسی ہے دشت کی دھوپ مجھ پہ سایا کر

درد کی رت ہے رنگ پر محسنؔ شہر در شہر زخم بیچا کر

About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)

محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

Read all poetry by Mohsin Naqvi

More Urdu poetry by Mohsin Naqvi