دلوں کی ترجمانی میں قلم بولے زباں بولے
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
دلوں کی ترجمانی میں قلم بولے زباں بولے مگر جیسے نظر بولے کوئی ویسے کہاں بولے
یہ غربت ہے محبت ہے کہ اپنوں کی عنایت ہے جوانی کی بہاروں میں جو چہروں پر خزاں بولے
نہیں ! ایسی عبادت کو عبادت تو نہیں کہتے مجالس میں ، مساجد میں، نمازوں میں دُکاں بولے
مِرا ہر دوست میری بے گناہی سے تو واقف ہے یہاں میری حمایت میں کوئی تو مہرباں بولے
جہاں ہونٹوں پہ تالے تھے، جہاں تھا خوف کا عالم جہاں کوئی نہیں بولا مجاہؔد ہم وہاں بولے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)