Prof. Syed Mujahid Sajjad

بتانِ بغض و اَنا ہوں تو دل میں نور کہاں

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

بتانِ بغض و اَنا ہوں تو دل میں نور کہاں سیاہ رات میں خورشید کا ظہور کہاں

گزر گیا ہے تلاطم شباب و مستی کا جو اپنے آپ پہ ہوتا تھا وہ غرور کہاں

نہ وہ مزاجِ تکلّم، نہ وہ کلام و کلیم دلوں کے دشت میں اب وہ چراغِ طور کہاں

نہ وہ نگاہِ تمدّن، نہ وہ تڑپ، نہ وہ دل یہ سب نہیں ہے تو پھر داستانِ حور کہاں

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad