بنامِ مقبوضہ کشمیر
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
انشاء اللہ اب تو ہو گا لَا اِلہ کشمیر میں قتل گاہیں سج گئی ہیں جابجا کشمیر میں
پردہِ تہذیب میں خوں ریزیاں چنگیزیاں دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا کشمیر میں
تادمِ مرگِ یزیدیت، بنامِ حریت سر کٹانے کا رہے گا سلسلہ کشمیر میں
آج بھی گر دیکھنا چاہو، تو آؤ دوستو میں دکھاتا ہوں تمھیں اک کربلا کشمیر میں
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)