Prof. Syed Mujahid Sajjad

بحث مت کرنا کبھی تم بے ہنر لوگوں کے ساتھ

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

بحث مت کرنا کبھی تم بے ہنر لوگوں کے ساتھ دوستی اچھی نہیں ہے کم نظر لوگوں کے ساتھ

آپ کے ہر لفظ میں دانش کدہ ہے موجزن آپ کیسے رہ رہے ہیں بے اثر لوگوں کے ساتھ

اک سمندر ہے بھری دنیا میں لوگوں کا مگر ہے مکمّل، اپنی دنیا ہم سفر لوگوں کے ساتھ

بانٹتے ہیں آپ شب کی ظلمتیں احباب میں ہو سکے تو بانٹئے نورِ سحر لوگوں کے ساتھ

بیٹھئے جا کر حریمِ صاحبانِ علم میں وقت مت برباد کیجئے مقتدر لوگوں کے ساتھ

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad