بھارت کو جواب
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
یہ گھر ہے ہمارا، سو گھر کی حفاظت کریں گے، خدا کی قسم ہم کریں گے غرور و تکبر پڑوسی کا غارت کریں گے، خدا کی قسم ہم کریں گے
تمھیں زعم تھا نا کہ خطے میں ہوگا تمھارا اجارہ، تمھارا تسلط مگر تم نے دیکھا؟ کہ اب کے قیادت کریں گے، خدا کی قسم ہم کریں گے
وطن! تیری خاطر اگر جوئے خون بھی گزر جائے سر سے تو کچھ غم نہیں ہے تری خاک سے والہانہ محبت کریں گے، خدا کی قسم ہم کریں گے
جو شب کے اندھیرے میں تم نے اُڑایا، تو ہم نے تمھارا وہ رافیل گرایا اگر پھر سے آیا تو پھر اُس کو غارت کریں گے، خدا کی قسم ہم کریں گے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)