اپنی شریکِ حیات کی سالگرہ پر
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
بحرِ احساس میں ڈوبا ہوا وہ شخص ہوں جو، ہر نَفس تیری وفاؤں کے سحرخیز چراغ
اپنے جذبات کے مندر میں جلا لیتا ہوں تیرے لہجے میں یہ پوشیدہ دعاؤں کی مٹھاس روح کے سونے گلستانوں میں بسا لیتا ہوں کشتیِ جاں کبھی اندیشۂ گرداب میں ہو میں تجھے پاس، مری جان، بٹھا لیتا ہوں غمِ دوراں جو مرے دل پہ کبھی وار کرے اپنے آنسو ترے دامن پہ گرا لیتا ہوں آج ہے سالگرہ تیری ہوا کیسی ہے آج ماں ساتھ نہیں ہے تو دعا کیسی ہے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)